پاکستان

‏الحمدللہ ایک دن میں ویکسین لگنے کی کل تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی، اسد عمر

وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 2 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔

اسد عمر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہنا تھا، ‏الحمدللہ ایک دن میں ویکسین لگنے کی کل تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کے لیے لوگوں کے رجسٹرڈ ہونے کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہے، اور اب تک خود کو رجسٹرڈ کروانے والوں کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا اگر آپ 40 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں تو جلد رجسٹرڈ ہوں اور ویکسین لگوائیں، کورونا کے حفاظتی اقدامات جاری رکھیں۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button