اہم خبریں

24 گھنٹوں کے دوران40ہیلتھ ورکرز کورونا کا شکارمجموعی تعداد کتنی ہوگئی؟ جانئے

24 گھنٹوں کے دوران40ہیلتھ ورکرز کورونا کا شکار،مجموعی تعداد کتنی ہوگئی؟ جانئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 40ہیلتھ ورکرز کورونا کا شکار جبکہ 2 کی اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی ہیلتھ ورکرز پر کورونا سے متعلق رپورٹ کے مطابق  ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد17ہزار 116ہوگئی ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق وزارت قومی صحت کو ارسال کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹے میں ملک میں37 ڈاکٹر اور تین ہیلتھ سٹاف میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ 10ہزار 261ڈاکٹرز،دوہزار 423نرسز اورچار ہزار 432ہیلتھ سٹاف کورونا پازیٹو ہوئے ہیں، ملک میں تاحال168ہیلتھ ورکرز کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ 453ہیلتھ ورکرز گھر جبکہ 30ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

ملک میں 16ہزار 465ہیلتھ ورکرز کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کورونا سے متاثرہ اور جاں بحق بیشترہیلتھ ورکرز کاتعلق سندھ سے ہے، سندھ میں6000ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 60جاں بحق ہوئے ہیں۔ 

مزید :

اہم خبریںقومیعلاقائیاسلام آبادکورونا وائرس




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button