کھیل

8 سالہ پاکستانی مارشل آرٹس  چیمپئن بچی نے بھارتی ریکارڈ توڑ دیا

8 سالہ پاکستانی مارشل آرٹس  چیمپئن بچی نے بھارتی ریکارڈ توڑ دیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی مارشل آرٹس  چیمپئن فاطمہ نسیم نے ا’یلبو اسٹرائیک‘ مقابلے میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔ 

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان کی 8 سالہ ماشل آرٹس چیمپئن فاطمہ نسیم  بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر نیا گنیز ورلڈ  ریکارڈ  قائم کردیا، فاطمہ نے ایلبو اسٹرائیک مقابلے کا نیا ریکارڈ پاکستان آرمی کے نام کیا ہے۔اس سے قبل فاطمہ نسیم  گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں 7 سال کی عمر میں دنیا کی سب سے کم عمر ماشل آرٹس کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں، فاطمہ کا ریکارڈ کرن اونیال نے 242 کے مقابلے 258 ایلبو اسٹرائیک مار کر توڑ دیا تھا، تاہم 4 ماہ بعد ہی فاطمہ نے  عالمی ریکارڈ واپس لے لیا۔ 8 سالہ فاطمہ نسیم نے بھارتی خاتون  ایتھلیٹ پر اپنی واضح سبقت ثابت کرتے ہوئے ایک منٹ میں 258 مرتبہ کے مقابلے میں 272 مرتبہ دونوں ہاتھوں سے کہنی کو ٹارگٹ پر ہٹ کرتے ہوئےریکارڈ کو پاکستان کے نام کیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے زریعے فاطمہ کے ریکارڈ کی تصدیق کرتے ہوئے تمام تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی ہیں۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button